Apr ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا کے وزیراعظم کا دورہ تہران

جنوبی کوریا کے وزیراعظم دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے لئے تہران پہنچے ہیں -

جنوبی کوریا کے وزیراعظم چانگ سے کیون ایران کے تین روزہ دورے پر اتوار کو تہران پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر ایرانی حکام نے ان کا استقبال کیا -

تہران پہنچنے کے بعد جنوبی کوریا کے وزیراعظم اور ایران کے سینئرنائب صدر اسحاق جہانگیری کے درمیان مذاکرات انجام پائے ہمارے نمائندے کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اور جنوبی کوریا کے وزیراعظم نے باہمی تعلقات کے فروغ اوراقتصادی تعاون باالخصوص بینکنگ کے شعبے میں پائی جانے والی رکاوٹیں دور کرنے کے بارے میں مذاکرات کئے۔

تہران میں اپنے قیام کے دوران جنوبی کوریا کے وزیراعظم دیگر اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے -

جنوبی کوریا کے بینکوں میں ایران کے اثاثے موجود ہیں جنھیں امریکا ایران منتقل ہونے سے روک رہا ہے لیکن اب جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ ایرانی اثاثے کو ایرانی بینکوں میں منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہے-

ٹیگس