نطنز کے حادثے پر یورپی پارلیمانی نمائندے کا ردعمل
یورپی پارلیمنٹ میں آئرلینڈ کے نمائندے نے ایران کے نطنز ایٹمی مرکز میں پیش آنے والے واقعے کو ایک کھلا دہشت گردانہ اقدام قرار دیا ہے۔
مک والاس نے کہا ہے کہ اسرائیل کا یہ تخریبی اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ ایٹمی معاہدے کے بارے میں جاری مذاکرات کے عمل سے توجہ ہٹانے کے لئے عمل میں لایا جانے والا ایک دانستہ اقدام ہے۔
انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام ایک دہشت گردانہ اقدام ہے اور یورپی یونین اور اس یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل کو چاہئے کہ اسرائیل کے اس دہشت گردانہ اقدام کی بھرپور مذمت کریں۔
غاصب صیہونی حکومت کے ٹیلیویژن چینل تیرہ نے اتوار کے روز مغربی انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ایران کے نطنز ایٹمی مرکز میں انجام پانے والے تخریبی اقدام میں اسرائیل کی انٹیلی جینس ایجنسی موساد کا ہاتھ ہے۔