Apr ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • ایرانی کورونا ویکسین کی وسیع پیمانے پر تیاری

ایران میں انسداد کورونا کی قومی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی کورونا ویکسین پوری دنیا کو فراہم کیا جائے گا۔

علی رضا رئیسی نے ہفتے کے روز اس سلسلے میں اپنائے جانے والے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی کمیٹی کے اجلاس میں کورونا ویکسین کی درآمدات کے بجائے اسے اندرون ملک تیار اور ایرانی ویکسین کو نہ صرف ایران بلکہ علاقے اور پوری دنیا کو فراہم کئے جانے پر غور کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی کورونا ویکسین کا عمل مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اور برکت کورونا ویکسین بھی اب اپنے تیسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے اور اس ویکسین کے مکمل کامیاب نتائج حاصل کر لئے جائیں گے۔

انسداد کورونا کی قومی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ رازی انسٹیٹیوٹ کا کورونا ویکسین اور ایران کی وزارت دفاع کا ویکسین بھی دوسرے مرحلے میں ہے جبکہ پاستور ریسرچ سینٹر کا کورونا ویکسین تیسرے مرحلے میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی کورونا ویکسین کو موسم گرما کے شروع میں پیش کر دیا جائے گا۔

علی رضا رئیسی نے یہ بھی کہا کہ اب تک روس سے چار لاکھ بیس ہزار، چین سے چھے لاکھ پچاس ہزار اور ہندوستان سے ایک لاکھ پچیس ہزار کورونا ویکسین کے ڈوز ایران درآمد کئے جا چکے ہیں۔

ٹیگس