Apr ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • دنیا کے بہترین نیوز فوٹو گرافروں میں دو ایرانی فوٹو گرافر شامل

بہترین نیوز فوٹو گرافری کے چونسٹھویں عالمی مقابلوں میں ممتاز پوزیشن حاصل کرنے والوں میں دو ایرانی فوٹو گرافروں کے نام بھی شامل ہیں

ورلڈ پریس فوٹو فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال عام خبروں، بڑے بڑے پروجیکٹوں، قدرتی مناظر،  کھیل کود  ، اور مقامی خبروں پر مشتمل روز مرہ کے مسائل اور واقعات سے متعلق دنیا کے بہترین فوٹو گرافروں کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے۔

اس سال کے چونسٹھویں مقابلوں میں دنیا کے اٹھائیس ملکوں منجملہ ایران، ارجنٹائن، ارمنستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، ہندوستان، فلپائن، آئرلینڈ، میانمار، پیرو، امریکہ، روس اور پرتگال کے پینتالیس فوٹو گرافروں نے مختلف شعبوں میں پہلی سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 ایران کی جانب سے نیوشا توکلیان نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی عزاداری سے متعلق اپنی نوعیت کے انفرادی فوٹو کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا جبکہ فرشتہ اصلاحی نے بھی اپنی مثالی فوٹو گرافری میں تیسرا مقام حاصل کیا۔

اس سلسلے میں سب سے پہلا مقابلہ انیس سو پچپن میں منعقد ہوا اور ایران کی جانب سے انیس سو پینسٹھ میں پہلی بار انعام پانے والوں میں  جہانگیر زمانیان کا نام شامل کیا گیا۔

ٹیگس