Apr ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran

ایرانی ماہرین کی تیار کردہ ایک اور کرونا ویکسین ، رازی کو پارس کی ان ہیلڈ ڈوز کی رونمائی کردی گئی۔

رازی کوو پارس کی انسانی آزمائش کے انچارج، ڈاکٹر سعید کلانتری نے بتایا ہے کہ دو ماہ قبل ایک سو تینتیس افراد کو یہ ویکسین لگایا گیا تھا اور ان میں کسی بھی سائڈ افیکٹ کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کی انسانی آزمائش کے پہلے مرحلے کا مقصد اس کے محفوظ ہونے کا اطمینان حاصل کرنا ہے اور اس وقت ہم نتائج کے تجزیے میں مصروف ہیں۔

ڈاکٹر سعید کلانتری نے کہا کہ ہم نے ویکسین حاصل کرنے والے رضاکاروں کی اسکریننگ مکمل کر لی ہے اور جیسےہی ہمیں اجازت ملے گی ، آزمائش کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ رازی کو وپارس، کی ان ہیلڈ یعنی سونگھنے والی ویکسین کی رونمائی کی تقریب تہران کے رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ہاسپٹل میں منعقد کی گئی جو اس وقت کوو رازی ویکسین کی انسانی آزمائش کا مرکز ہے۔

تقریب رونمائی میں رازی سیرم اینڈ ویکسین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اعلی عہدیدار اور محکمہ صحت کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔

 

 

ٹیگس