Apr ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۱:۰۰ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔

 ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے  نے کہا ہے کہ ہمیں کوئٹہ کے ایک ہوٹل میں ہونے والے دھماکے پر،  جس میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں،  گہری تشویش ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور اس ملک کے غیور عوام  کے ساتھ کھڑا ہے ۔


واضح رہے کہ بدھ کی شب کوئٹہ کے ایک ہوٹل کی پارکینگ میں ہونے والے بم دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق اور  متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

جس ہوٹل میں دھماکہ ہوا ہے وہاں پاکستان میں متعین چینی سفیر اور ایک چینی وفد کے ارکان مقیم ہیں تاہم دھماکے کے وقت وہ ہوٹل میں موجود نہیں تھے۔

ٹیگس