Apr ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران سے ہندوستان اور پاکستان کے لئے پروازیں بند

ایران سے ہندوستان اور پاکستان کے لئے جانے والی تمام پروازیں تا اطلاع ثانوی بند کردی گئی ہیں -

ایران کے سول ایوی ایشن کے ادارے کے ترجمان محمد حسن ذیبخش نے اعلان کیا ہے کہ وزارت صحت کی ہدایات کی بنیاد پر ایران سے ہندوستان اور پاکستان جانے اور اسی طرح  وہاں سے ایران آنے والی تمام مسافر پروازوں کو سنیچر کی رات بارہ بجے سے بند کردیا جائے گا۔

انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان کوئی روٹین کی پرواز انجام نہیں پا رہی تھی کہا کہ مذکورہ ممالک سے کنکشن مسافروں کی انٹری بھی ممنوع قرار دے دی گئی ہے -

ایران کے سول ایوی ایشن کے ادارے کے ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس وقت اکتالیس ملکوں کے لئے مسافر پروازوں پرپابندی ہے کہا کہ جن ممالک میں کورونا کے باعث خاص حالات  ہیں ان کے لئے پرواز کے لئے پہلے سے ممانعت تھی اور جن ممالک کا نام زیادہ خطرے والے ملکوں کی فہرست میں ہے ان کے مسافروں کو ایران پہنچنے کے بعد  کورونا کا دوبارہ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

ٹیگس