ویکسینیشن کا جامع نظام جلد شروع ہوگا
ایران میں کورونا ویکسینیشن کا جامع پروگرام جلد شروع کیا جائے گا-
کورونا کا مقابلہ کرنے کی قومی کمیٹی کے ترجمان علی رضا رئیسی نے کہا ہے کہ ایران میں کورونا ویکسینیشن کا جامع نظام بہت جلد شروع کیا جائے گا اوراس کے ذریعے عوام اپنی باری کے وقت سے باخبرہو سکتے ہیں۔
علی رضا رئیسی نے کہا کہ جولائی اگست سے تمام افراد کو ویکسینیشش کا وقت بھی بتا دیا جائے گا۔
کورونا کا مقابلہ کرنے کی قومی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ بعد کے مرحلے میں ان مراکز کے ناموں کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ افراد کورونا کا ٹیکا لگانے کے لئے اپنی رہائش گاہ کے قریبی ترین مرکز میں اپنے نام درج کراسکتے ہیں ۔
یہ مراکز متعلقہ شخص سے رابطہ کرکے ویکسینیشن کی تاریخ اور وقت کی اطلاع دیں گے ۔
ایران میں کورونا ویکسینیش نو فروری سے شروع ہوئی ہے اور تئیس اپریل تک سات لاکھ اٹھارہ ہزار پانچ سو دس ڈوز ویکسین کے دو مرحلے انجام پا چکے ہیں ۔