ایران کے وزیر خارجہ کی عراقی صدر سے ملاقات
ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے عراقی صدر سے ملاقات اورعلاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ، پیر کی شام بغداد میں عراقی صدر برہم صالح سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین سے ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف پیر کے روز قطر کا دورہ مکمل کرکے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ عراق پہنچے ہیں۔
وہ بغداد میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران ، دیگر اعلی عراقی حکام سے ملاقات اور عراقی کردستان ریجن کا بھی دورہ کریں گے۔
قبل ازیں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قطر میں اپنے قیام کے دوران اس ملک کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں، باہمی تعلقات کے فروغ، علاقائی مسائل نیز ایران اور چار جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔