ایران کے وزیر خارجہ کی کویتی وزیراعظم سے ملاقات
Apr ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۰:۰۸ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے کویت کے وزیراعظم سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کویت کے وزیراعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ اپنے علاقائی دورے کے چوتھے مرحلے میں جمعرات کو کویت پہنچے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اس سے پہلے قطر، عراق اور عمان کا بھی دورہ کرچکے ہیں جہاں انہوں نے مذکورہ ملکوں کے حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔