May ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۶ Asia/Tehran
  • شہادت کے بعد جنرل سلیمانی کی طاقت میں اضافہ ہوا: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹ کر کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی طاقت ان کی شہادت کے بعد زیادہ ہو گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ ہمارے برادر عزیز شہید جنرل قاسم سلیمانی کی طاقت، شہادت سے پہلے کی بہ نسبت، شہادت کے بعد زیادہ ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف مادی اسباب نہیں ہیں جن کی وجہ سے طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ کی یعنی جنرل قاسم سلیمانی کی طاقت کو صرف مادی وسائل اور معیاروں سے درک نہیں کیا جا سکتا اور عوام پر اعتماد اور مزاحمت جیسے معنوی اسباب بھی طاقت میں اضافے کا سبب ہیں۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ میرے عزیز دوست شہید جنرل قاسم سلیمانی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے عظیم اور بے نظیر کمانڈر تھے تاہم شہادت کے بعد اور بھی عظیم مجاہد ہوگئے اور یہ اس وجہ سے ہے کہ صرف مادی اسباب نہیں ہیں جن سے طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔

ٹیگس