ایران- عراق تعلقات، رقم کی ادائیگی پر ہوا اتفاق
ایران کے وزیر توانائی نے عراق کی جانب سے رقم کی ادائیگی کی خبر دی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق رضا اردکانیان نے بتایا کہ صادر کی جانے والی کورونا ویکسین کے پیسوں کی ادائیگی اب عراق کے سینٹرل بینک کی جانب سے کی جائے گی۔
ایران کے وزیر توانائی نے عراق کے وزیر توانائی کے ساتھ ملاقات میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراق پر ایران کا قرض، معمول کے مطابق ایران کی نیشنل گیس کمپنی کا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عراق کے وزیر توانائی کے ساتھ اچھی گفتگو رہی اور وزارت توانائی نے بھی اس بارے میں مذاکرات کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک مہینے پہلے وزیر توانائی کو دنیا کے مختلف علاقوں سے ویکسین فراہم کرانے کے احکامات سے وزیر کو آگاہ کر دیا گیا تھا اور اس بارے میں گفتگو ہو چکی تھی حالانکہ غیر ملکی کرنسی کی فراہمی کے لئے عراق کے مرکزی بینک سے بھی براہ راست رابطے کا انتظار ہے جس میں سے کچھ مذاکرات تہران میں کچھ بغداد میں اور کچھ ماسکو میں ہونگے۔