May ۰۳, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ آزاد سمندری حدود کی سلامتی کا تحفظ کر رہی ہے

ایرانی بحریہ پوری قوت کے ساتھ ستائیس لاکھ کلومیٹر کے سمندری علاقے کی سلامتی کا تحفظ کر ر ہی ہے۔

 یہ بات ایرانی بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل نیول آپریشن ریئر ایڈمرل غلام رضا طحای نے  یوم خلیج فارس کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ریئر ایڈمرل غلام رضا طحانی کا کہنا تھا کہ خلیج فارس دنیا  کی سب سے زیادہ  ثروت مند آبی گزرگاہ ہے اور پوری تاریخ میں توجہ کا مرکز رہی ہے۔

انہوں نے خطے میں ہماہنگی اور یکسوئی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  خلیج فارس کے آٹھ ساحلی ممالک   باہمی میلان اور ہم آہنگی کے ذریعے علاقائی استحکام کو تقویت دینے کے بجائے، بیرونی طاقتوں کی ڈکٹیٹ شدہ پالیس کی وجہ سے اختلافات کا شکار ہیں۔

ایرانی بحریہ کے  ڈائریکٹر جنرل نیول آپریشن  نے  یہ بات زور دے کر کہی کہ خلیج فارس ایران کے تشخص کا ایک اہم حصہ ہے اور آج یہ علاقے ایرانی اسلامی  تہذیب اور مغربی تمدن کے درمیان محاذ آرائی کا میدان بن گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ خلیج فارس اور اس کے ساحلی علاقے ، تیل و گیس کے ذخائر سے مالا مال ہیں اور  یہ  آبی گزرگاہ ایران، عراق، کویت،  سعودی عرب اور  متحدہ عرب امارات کے تیل کی ترسیل کا اہم ترین راستہ  بھی ہے۔اسی وجہ سے اس دنیا کی اہم اور اسٹریٹیجک آبی گزر گاہ قرار دیا جاتا ہے۔

ٹیگس