May ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • عدل و انصاف کا قیام اسلامی جمہوری نظام  کا اہم ترین ہدف

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ عدل و انصاف کا قیام اسلامی جمہوری نظام کا اہم ترین ہدف و مقصد ہے۔

صدرمملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام کا اہم ترین مقصد و ہدف عدل و انصاف کا قیام ہے اور سب کو اس راہ میں اور اس مقصد کے حصول کی کوشش کرنا چاہئے۔ انھوں نے مولائے متقیان امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے ایام شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ امام علی علیہ السلام کے حقیقی پیرو بنیں اور ساری کوشش مولائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے اور آپ کی بتائی ہوئی راہ کو جاری رکھنے کے لئے ہونی چاہئۓ۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے مولائے متقیان امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کو شہید عدل و راہ حق قرار دیا اور کہا کہ ہم سب کو چاہئۓ کہ آپ کے ہدف و مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش اور منصوبہ بندی کریں۔

واضح رہے کہ اقتصادی ہم آہنگی کی اعلی کونسل کا انسٹھواں اجلاس صدر مملکت کی صدارت اور عدلیہ کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اس کونسل کے دیگر اراکین کی شرکت سے منعقد ہوا جس میں ایرانی بازار کی صورت حال پر غور اور صورت حال کو بہتر بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

ٹیگس