May ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران میں  ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ اعمال شب قدر

اسلامی جمہوریہ ایران میں اعمال شب قدر حفظان صحت کے اصولوں اور ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے معنوی و روحانی ماحول میں انجام دئے گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں امامت و ولایت کے پیروؤں نے ماہ رمضان کی انیسویں اور اکیسویں شب کی مانند تیئسویں شب میں بھی ملک بھر کی مسجدوں، امامبارگاہوں، اہلبیت اطہار کے روضوں اور دیگر مقدس مقامات پر ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے شب قدر کے اعمال انجام دیئے اور پوری رات اللہ تعالی سے راز و نیاز اور دعا و عبادات میں بسر کی ۔

اس موقع پر مومنین نے کورونا کی وبا سے پوری انسانیت کی حفاظت اور نجات کے لئے دعا مانگی. شب قدر کے موقع پر دعا و عبادات کے ساتھ ہی علماء و ذاکرین نے اسلامی علوم و معارف اور مولائے متقیان کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور آپ کے فضائل و مصائب بیان کئے۔

ماہ مبارک رمضان کی انیسویں، اکیسویں اور تئسویں شب ، شب قدر ہے اور دنیا بھر کے مسلمان اس شب میں پوری رات بیدار رہ کر دعا و عبادت میں بسر کرتے ہیں اور اس شب کے مخصوص اعمال بجالاتے ہیں۔ آیات و احادیث کی روشنی میں شب قدر سال کی سب سے عظیم شب ہے اور کسی بھی رات کو یہ فضیلت حاصل نہیں جو اس شب کو حاصل ہے ۔شب قدر اور اس میں انجام دیئے جانے والے اعمال ہزار مہینے کی راتوں سے افضل و بہتر ہیں اور اس میں انسان کی تقدیر رقم ہوتی ہے جس میں خود انسان کے اعمال، دعا و مناجات کا کردار بھی بہت اہم ہوتا ہے۔

ٹیگس