May ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران میں چاند کا اعلان ، جمعرات کو ہے پہلی شوال اور عید سعید فطر

اسلامی جمہوریہ ایران میں  ماہ شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور اس بناء پر جمعرات کو پہلی شوال اور عید سعید فطر ہے ۔

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گيا ہے کہ قائد انقلاب اسلامی کے لئے شوال کے ہلال کی رؤیت یقینی ہو گئی ہے ۔ قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید ‏علی خامنہ ای کے دفتر سے جاری بیان یوں ہے :

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ماہ مبارک رمضان میں  عبادت گزاروں کی عبادات کی قبولی کی دعا کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ قابل اعتماد  ماہرین کی  رؤیت ہلال کمیٹیوں کی رپورٹوں کے بعد بدھ کے روز غروب کے وقت شوال کے ہلال کی رؤیت قائد انقلاب اسلامی مد ظلہ العالی کے ليے یقینی ہو گئي ہے اور اس کی بناء پر انہوں نے رائے قائم کی ہے ۔ اس بناء پر جمعرات کو پہلی شوال سن  1442 ہجری قمری  اور عید سعید فطر ہے ۔

قائد انقلاب اسلامی کا دفتر  

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس