ایران کے وزیرخارجہ کا دورہ میڈریڈ
May ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ میڈریڈ پہنچ گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف یورپی ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں جمعرات کی رات اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ پہنچے۔
دوجانبہ تعلقات اور مشترکہ تعاون میں فروغ ان کے دورے کے اہم مقاصد میں سے ہیں۔
ایران کے وزیرخارجہ بدھ کے روز اپنے شامی منصب کی دعوت پر ایک وفد کے ہمراہ شام گئے تھے جہاں انہوں نے صدر بشار اسد اور وزیرخارجہ فیصل مقداد کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ دمشق ميں قیام کے دوران فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ بھی محمد جواد ظریف نے ملاقات کی تھی۔
محمد جواد ظریف اس سے قبل قطر، عراق کویت اورعمان کے دورے پر گئے تھے، جہاں انہوں نے دوجانبہ تعلقات علاقائی اور عالمی مسائل پر میزبان ملکوں کے حکام کے ساتھ مذاکرات کئے تھے۔