امریکی وزیرخارجہ نے مذاکرات روکنے کی درخواست مسترد کردی
امریکی وزیر خارجہ نے مقبوضہ فلسطین میں حالیہ کشیدگی کی بنا پر ویانا مذاکرات روک دینے کی ریپبلکن کی درخواست مسترد کر دی ہے -
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے مظالم کی حمایت کرتے ہوئے ویانا مذاکرات سے باہر نکل آنے کی رپبلکن لیڈروں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مذاکرات جاری رہنے پر زور دیا ہے- امریکی وزیرخارجہ نے ایران کے ایٹمی بروگرام کے پرامن ہونے کے بارے میں ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی متعدد رپورٹوں کے باوجود دعوی کیا کہ ایٹمی ہتھیاروں یا کم وقت میں اسے بنانے کی صلاحیت پیدا کرنے کے بعد ایسا ایران بن جائے گا جوممکن ہے مزید تحفظ کے ساتھ دیگر اقدامات انجام دے۔
ریپبلکن سینیٹروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے ایران پر حماس کی مالی مدد کرنے کا الزام لگایا ۔
رپبلکن سینیٹروں نے فلسطینی عوام پر صیہونیوں کے جرائم کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیرایٹمی سمجھوتے کی بحالی کے لئے جاری ویانا مذاکرات کو روکنے کی ضرورت پرزور دیا اور ایران پر دہشتگردی کا حامی ملک ہونے کا الزام لگایا۔