May ۲۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۷ Asia/Tehran
  • ایجادات کے عالمی مقابلے ایران کی تیسری پوزیشن

دو ایرانی محققین نے سوئزرلینڈ میں ہونے والے ایجادات کے عالمی مقابلوں تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

ایران کے دو نوجوان ڈاکٹروں اور محققین، سید محتبی قرآنی اور حسام الدین آتشی نے جنیوا انٹرنیشنل انوینشن کمپیٹیشن میں کورونا وائرس سمیت مختلف قسم کے مائیکرو آرگینزم سے پاک کرنے والی مشین تیار کرنے پر تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تغمہ حاصل کیا۔

ان مقابلوں میں دنیا کے مختلف ملکوں سے آٹھ سو ایجادات کو پیش کیا گیا تھا۔
مصنوعی ذہانت سے لیس یہ میشن آنِ واحد میں، اشیاء کی شناخت اور انکے مادوں کا پتہ لگا کر پانچ سے دس منٹ میں اسے سینیٹائز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایران کے نوجوان محققین کی تیار کردہ یہ سینٹائزنگ مشین دنیا میں بھر دستیاب ایسی مشینوں کے مقابلے میں زیادہ کارآمد، تیز رفتار اور پائیدار ہے۔

ٹیگس