May ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۵ Asia/Tehran
  • خرمشہرکی آزادی کی سالگرہ

ایران میں آج خرمشہر کی آزادی کا دن یوم استقامت و ایثا و فتح کے طور پر منایا گیا۔

اس موقع پر ملک بھر میں کورونا پروٹوکول کی پابندی کرتے ہوئے، سرکاری اور عوامی تقریبات منعقد گئیں جن میں معدوم عراقی ڈکٹیٹر صدام کے ذریعے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے اسباب اور اس جنگ میں ایران کی فتح کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا گیا۔

 ساتھ ہی خرمشہر کی آزادی اور ملک کے دفاع کے لیے جان نچھاور کرنے والے شہیدوں اور جانبازوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

چوبیس مئی انیس سو بیاسی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور بری فوج کے جوانوں نے بیت المقدس فوجی آپریشن کے دوران خرمشہر کو عراقی ڈکٹیٹر صدام کی بعثی فوج سے آزاد کرا لیا تھا۔ خرمشہر کی آزادی سرزمین ایران کے دفاع مقدس کی تاریخ کا زرین باب ہے اور اس دن کو ایرانی کیلینڈر میں یوم استقامت و ایثار و فتح کا نام دیا گیا ہے۔

خرمشہر کی آزادی کی اہمیت کے پیش نظر امام خمینی رحمت اللہ نے فرمایا تھا کہ خرمشہر کو خدا نے آزاد کرایا ہے۔

ٹیگس