May ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۹ Asia/Tehran
  • الیکٹرانک جنگ میں ایران کی زبردست انٹری، کل ہوگا طاقت کا مظاہرہ

سپر آسمان-1400 نامی مشترکہ فوجی مشقیں منگل کے روز سے شروع ہوں گی جس میں ایران کی مسلح افواج کے تمام ڈویژنز کی الیکٹرانک جنگ کی اسٹریٹجک یونٹس شرکت کریں گی۔

یہ مشترکہ فوجی مشقیں ایران کے مرکز میں واقع صوبہ اصفہان میں منعقد ہوں گی۔ ایرانی فوج کے ڈپٹی کوراڈینیٹر ریئر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے پیر کے روز بتایا کہ زمینی اور فضائیہ کی ریپیڈ ایکشن فورس، ایئرڈیفنس اور بحریہ کی یہ مشترکہ فوجی مشقیں اصفہان کو مرکز بنا کر ملک کے ایک بڑے حصے میں منعقد ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں الیکٹرانک جنگ کے شعبے میں دفاعی اور جارحانہ طریقوں کا مظاہرہ کیا جائے گا اور اسی طرح اس حساس شعبے کے حالیہ کارناموں اور جنگی توانائیوں کی بھی رونمائی کی جائے گی۔

انہوں نے آجکل کی جنگوں میں الیکٹرانک جنگ کی خاص اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے الیکٹرانک جنگ اور اس شعبے میں بنیادی دفاعی ڈھانچہ تیار کر لیا ہے اور اس فوجی مشق میں فوج کی متعدد یونٹس الیکٹرانک جنگ میں اپنی آمادگی کا مظاہرہ کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرون اور بہت ہی چھوٹے ڈرون طیاروں سے مقابلے میں دفاعی حکمت عملی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔

 

ٹیگس