May ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • ایرانی کورونا ویکسین کا انسانی ٹرائل آخری مرحلے تک پہنچا

کوئڈ ۱۹ کی ایرانی ویکسین "کوو ایران برکت " کے انسانی ٹرائل کا تیسرا اور آخری مرحلہ شروع ہونے کو ہے۔

فرمان امام فلاحی ادارے کے ایگزیکٹو کمیشن کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ جون کے مہینے سے کورونا کی روک تھام کے لئے ایرانی ویکسین ’’کوو ایران برکت‘‘ کے انسانی ٹرائل کا تیسرا اور آخری مرحلہ بیس ہزار افراد پر انجام پائے گا۔

سید رضا مظہری نے اعلان کیا ہے کہ بیس ہزار افراد نے رضاکارانہ طور پر ویکسین کے تیسرے انسانی ٹیسٹ کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔ سید مظہری نے کہا کہ ’’کوو ایران برکت‘‘ کی انسانی آزمائش کا تیسرا مرحلہ ماہ جون کی ابتداء سے ہی مختلف شہروں میں شروع کر دیا جائے گا جو دس دن میں مکمل ہوگا۔  ایرانی ماہرین کی تیار کردہ کورونا ویکسین، کوو ایران برکت کے انسانی تجربے کا پہلا مرحلہ انتیس دسمبر دوہزار بیس کو شروع ہوا تھا۔

عالمی برادری نے مختلف قسم کی کورونا ویکسین تیار کرنے میں ایرانی ماہرین کی کامیابی کوسراہا ہے۔

ٹیگس