کورونا ویکسین کا خام مال ایران ہی میں تیار ہوگا
Jun ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
کورونا ویکسین کے لیے ضروری تمام تر خام مال، ایران میں تیار کیا جائے گا۔یہ بات انسداد کورونا سائنٹیفک کمیٹی کے سربراہ مصطفی قانعی نے کہی۔
مصطفی قانعی نے بدھ کے روز ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے لازمی خام مال کی تیاری کی غرض سے نالج بیسڈ کمپنیوں کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
انسداد کورونا سائنٹیفک کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ اب یہ بات بھی پوری طرح واضح ہوگئی ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے خام مال کی صورت میں کن کن چیزوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خام مال کی اندرون ملک تیاری کے نتیجے میں، کورونا ویکسین کی لاگت میں کمی آئے گی اور ویکسین کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی ماہرین نے کورونا کے علاج کے لیے کئی طرح کی ویکسینیں تیار کی ہیں جسے عالمی سائنٹیفک برادری نے بھی سراہا ہے۔