Jun ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۰:۳۰ Asia/Tehran
  • افغان وزیر خارجہ کی  ایرانی سفیر سے ملاقات

افغانستان کی خارجہ پالیسی میں ایران کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

یہ بات افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے کابل میں ایرانی سفیر بہادر امینیان کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہی۔

افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے اپنے ملک میں قیام امن کی غرض سے علاقائی اتفاق رائے کے حصول میں ایران کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔

ایرانی سفیر بہادر امینیان نے ایران اور افغانستان کے درمیان پائے جانے والے دیرینہ تاریخی رشتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قیام امن کے حوالے سے افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

افغانستان کے وزیر خارجہ اور ایرانی سفیر نے، دوطرفہ تعلقات اور تجارت کے فروغ نیز، تہران کابل تعاون کے جامع سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

 

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس