شیراز میں تینتالیسواں انٹرنیشنل فجر فلم فیسٹیول
دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلوں میں سے ایک، تینتالیسواں انٹرنیشنل فجر فلم فیسٹیول چھبیس نومبر کو ایرانی ثقافت اور تمدن کے دارالحکومت شیراز کے خلیج فارس کمپلیکس آرٹ ہال میں شروع ہوا جو بارہ دسمبر تک جاری رہے گا۔
سحرنیوز/ایران: تنیتالیسویں انٹرنیشنل فجر فلم فیسٹیول کے چوتھے دن، انتیس دسمبر کو مختلف سیکشنوں میں فیسٹیول کی فلموں کی نمائش کے ساتھ ساتھ آفتاب سٹی کے آرٹ کلچرل اینڈ آرٹسٹک کمپلیکس اور شیراز کے امین تارخ سنیما کیمپس میں خصوصی ورکشاپس اور تنقیدی جائزوں کی نشستیں بھی منعقد ہو رہی ہیں-
پاکستان کا بھی ایک وفد پہلی بار انٹرنیشنلفجر فلم فیسٹیول میں شرکت کر رہا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Facebook, X, instagram, tiktok : Follow us
فیسٹیول میں تین پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی جن میں عمرو عیار، ٹکسالی گیٹ اور طنزیہ فلم ایکٹر ان لا شامل ہیں۔
تقریب میں پاکستان کے وزیر ثقافت اورنگزیب خان کھچی بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
اس فیسٹیول میں دنیا بھر کے معروف ہدایت کاروں، اداکاروں اور پروڈیوسروں کو تجربات کے تبادلے اور اپنے کاموں کو متعارف کرانے کا موقع ملے گا۔ اس فیسٹیول میں پاکستانی فلمی اداکار بھی شریک ہوں گے۔
اس فیسٹیول میں دس ایرانی فیچر فلمیں اور دیگر ممالک کے ساتھ ایران کی مشترکہ پروڈکشنز شامل ہیں۔