Jun ۰۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۷ Asia/Tehran
  • صیہونیو!، یوم حساب آنے والا ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ دنیا صیہونی حکومت کے مظالم کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور اسرائیل کا یوم حساب آنے والا ہے۔

 حالیہ بارہ روز جنگ میں غاصب صیہونی حکومت کی بم باری میں شہید ہونے وا لے فلسطینی بچوں کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو اپنے اقتدار کے آخری ایام میں بھی، فلسطینیوں کا خون بہانے سے باز نہیں آرہے۔  

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے آگے چل کر لکھا  کہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی حوصلہ افزائی  ،  مدد  اور اس میں موثر کردار ا دا کرنے والوں کو شرم آنا چاہیے۔

سعید خطیب زادے نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بات زور دے کہی کہ ، مجرموں کا یوم حساب آنے والا ہے اور اسرائیل کے جرائم کو دنیا ہر گز نہیں بھلائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے دس مئی کو فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جنگ کا آغاز کیا تھا جس کے دوران سڑسٹھ بچوں، انتالیس خواتین اور ستر ہ ضعیف العمر افراد سمیت دو سو اڑتالیس فلسطینی شہید اور ایک ہزار نو سو دس زخمی ہوگئے تھے۔  

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس