Jun ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۲ Asia/Tehran
  • ایٹمی مذاکرات میں کلیدی مسائل ہنوز باقی ہیں، سینیئر ایٹمی مذاکرات کار

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ چارجمع ایک گروپ کے ساتھ جاری ایٹمی مذاکرات میں بعض کلیدی مسائل ہنوز باقی ہیں اور ان کے بارے میں فیصلے کی ضرورت ہے۔

بدھ کو تہران میں قومی سلامتی اور امور خارجہ سے متعلق پارلیمانی کمیشن کے سامنے بیان دیتے ہوئے سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ، ایران اور چار جمع ایک گروپ کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ  ہفتے ویانا میں شروع ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے آئندہ دور  کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

 ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اختلافات نئے مسائل کے بارے میں نہیں بلکہ ایٹمی معاہدے میں فریقین کی واپسی کے طریقہ کار کے حوالے سے ہیں۔

ایران اور چار جمع ایک گروپ کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور گزشتہ ہفتے ویانا میں منعقد ہوا تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران  پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے پر دوبارہ عملدرآمد اسی وقت شروع کرے گا جب امریکہ تمام پابندیاں ہٹالے گا اور تہران کو  واضح میکنیزم کے ذریعے پابندیوں کے عملی طور پر ختم ہونے کا یقین حاصل ہوجائے گا۔ 

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس