عشرہ کرامت، معصومہ قم کی زیارت کریں، خوبصورت طریقے سے سجایا گیا روضہ مقدس+ ویڈیو+ تصاویر
Jun ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
عشرہ کرامت کی مناسبت پر حضرت فاطمہ معصومہ کے روضہ مقدس کو خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا۔
عشرہ کرامت یکم ذیقعدہ سے گیارہویں ذیقعدہ تک کے دورانیہ کو کہا جاتا ہے جس کی ابتدا میں کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ علیہا سلام اور انتہا پر امام رؤف حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی تاریخ ہے۔
یہ عظیم برکتوں اور فضیلتوں کا عشرہ ہے۔ اس مہینے میں مختلف مناسبتیں ہیں۔ اس مہینے کی پہلی تاریخ کو حضرت فاطمہ معصومہ(ع) کی ولادت ہے، چهٹی تاریخ کو حضرت احمد بن موسی شاہچراغ (ع) کی ولادت ہے جبکہ گیارہویں تاریخ ثامن الحجج حضرت علی بن موسی الرضا سلام اللہ علیہ کی ولادت با سعادت ہے۔