Jun ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر دشمن کو مایوس کردیں: صدر حسن روحانی کی عوام سے اپیل

صدرمملکت حسن روحانی نے زور دے کر کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر دشمن کی امیدوں پر پانی پھیر دیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دشمن ایک ٹھنڈا اور ہلکا پھلکا الیکشن چاہتا ہے لہذا آپ اپنی بھرپورموجودگی سے اس کی امیدوں پر پانی پھیردیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ کل جمعہ کا دن نہایت اہم ہے۔

 ایران کے صدر نے کہا کہ ملک کے صدر کو داخلی مشکلات اور بین الاقوامی مسائل سے پوری قوت کے ساتھ نمٹنے کے لئے عوام کے زیادہ سے زیادہ  ووٹ ، حمایت اور ان کی موجودگی کی بیحد ضرورت ہوتی ہے۔ صدرحسن روحانی نے کہا کہ کل ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے انتخابات میں  بھرپور طریقے سے حصہ لینا چاہئے۔

ایران کے صدر نے زور دے کر کہا کہ امید ہے ہم ایک شاندار الیکشن کرانے میں کامیاب رہیں گے اور اٹھارہ جون کو بڑی تعداد میں انتخابات میں حصہ لے کر اسلامی انقلاب کی تاریخ میں ایک اور زرین باب رقم کریں گے۔

 

ٹیگس