Jun ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۰:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کی اپنے عراقی ہم منصب سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں، تہران بغداد اقتصادی تعاون میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 ہمارے نمائندے کے  مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو انتالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی غرض سے ترکی کے دورے پر ہیں، اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

  وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس ملاقات میں، شملچہ بصرہ ریلوے لائن منصوبے کے بارے میں ہونے والے اتفاق رائے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کے ساتھ اقتصادی تعاون میں توسیع کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے ہمسایہ ملکوں کے درمیان علاقائی تعاون کی توسیع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ، علاقائی سیکورٹی مذاکرات کا بھی خیر مقدم کیا۔

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے اس ملاقات میں بغداد اور تہران کے درمیان اقتصادی تعاون کو مثبت قرار دیتے ہوئے، اس سلسلے میں ایران کی کوششوں اور اقدامات کو سراہا۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس