Jun ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران میں اسلامی جمہوریت کے جشن کا آغاز، پولنگ شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز آج صبح سات بجے سے ہوگیا ہے۔

ہمارے نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق آج صبح سات بجے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

رہبر اسلامی انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بروز جمعہ ووٹنگ کے آغاز میں ہی حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی موجودگی میں اپنا ووٹ موبائل بکس نمبر 110 میں اپنا ووٹ ڈال کاسٹ کیا۔

ایران میں 5 کروڑ ترانوے لاکھ 10 ہزار 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی سہولت اور بھر پور شرکت کے پیش نظر 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

صدارتی انتخابات سے تین امیدوار دستبردار ہو گئے ہیں جن میں مہر علیزادہ، علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی شامل ہیں ۔ تین امیدواروں کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوجانے کے بعد اب چار امیدوار سید ابراہیم رئيسی، محسن رضائی ،سید قاضی زادہ ہاشمی اور عبد الناصر ہمتی میدان میں موجود ہیں۔ ایرانی عوام آج ان مذکورہ امیدواروں میں سے کسی ایک کو آئندہ چار سال کے لئے ایران کے صدر کے عنوان سے منتخب کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا کے 226 ذرائع سے تعلق رکھنے والے 500 غیر ملکی صحافی ایران میں آج ہونے والے 13 ویں صدارتی انتخابات اور شہری - دیہی اسلامی کونسلز کے چٹھے الیکشن کی کوریج کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس