Jun ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۰:۱۷ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات کا حتمی اور آخری مرحلہ!

 وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نےامید ظاہر کی ہے ویانا مذاکرات کا اگلا مرحلہ حتمی اور آخری ہوسکتا ہے۔

 سعید خطیب زادہ نے  پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ ویانا میں مذاکرات کا اگلا دور حتمی اور آخری مرحلہ ہوسکتا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ انتخابات کے کامیاب انعقاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام امور میں ایک واضح موقف پر پہنچ گئے ہیں اور باقی مسائل کے حل کے لئے تمام فریقوں کے سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔ 

اگر یہ سیاسی ارادہ کرلیا جائے تو ہم امید کر سکتے ہیں کہ ہم مذاکرات کے آخری دور میں قدم رکھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ایرانی عوام کی ذمہ دارانہ اور ہمدردانہ مشارکت، ان تمام لوگوں کے لئے جو ایران کی مستقبل کواہمیت دیتے ہیں ایک اہم پیغام تھا۔

خطیب زادہ نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم اپنے ہم وطنوں کی قدردانی کرتا ہوں کہ جنہوں نے مشکلات اور دباؤ کے باوجود ووٹ دیا، اور ایرانی عوام اور رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ترجمان وزارت خارجہ نے نئے صدر کو غیر ملکی عہدیداروں کی مبارکباد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ، 48 سینئر بین الاقوامی عہدیداروں نے نو منتخب ایرانی صدر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

  

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس