Jun ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • عرب تجزیہ نگار نے عرب حکومت کو للکارا، ایران سے سیکھو...!

مشہور عرب تجزیہ نگار اور رای الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر عبد الباری عطوان نے انتخاباتی نظام سے کئی عرب سربراہوں کے لا علم ہونے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں تو یہ بھی نہيں پتہ کہ بلیٹ باکس کیا ہوتا ہے، تم صرف پھل سبزی کے باکس پہچانتے ہو، اس لئے آؤ اور ایران سے سیکھو۔

عطوان نے اپنی ہفتہ وار ویڈیو میں جو دنیا کے اہم واقعات کے جائزے پر مبنی ہوتی ہے، ایران میں 13ویں صدارتی انتخابات کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات عالمی سطح پر بہت سے اندازوں کو بدل دے گا۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران، پابندیوں کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہا ہے، کہا کہ امریکا کی پابندیاں بھی تہران کے عزم کو متاثر نہ کر سکیں۔ عطوان نے ویانا مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب بھی اپنے اصولی موقف پر ڈٹا ہوا ہے اور اس کے  مقابلے میں امریکی چاہتے ہیں کہ ایران، ایٹمی معاہدے کی بنیاد پر اپنی ایٹمی کاربندیوں کے عمل کی جانب پلٹ آئے اور اس کے لئے وہ بری طرح چھٹپٹا رہے ہیں۔

رای الیوم کے چیف ایڈیٹر نے اپنے اس ویڈیو میں ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کی دھمکیوں کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ نتن یاہو جو ہمیشہ ایران اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں بات کرتے رہتے تھے، آج کہاں ہیں؟ نہ انہوں نے کوئی حملہ کیا اور نہ وہ کر سکتے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اسرائیل، غزہ تک کا مقابلہ نہیں سکتا اور وہ بھی وہ غزہ جس کا رقبہ صرف 240 کیلومیٹر ہے! غزہ کے لوگوں نے اسرائیل اور آئرن ڈوم کو دھول چٹا دی اور نتن یاہو، ایران کو شکست دینے کے خواب دیکھ رہے تھے!

عبد الباری عطوان نے انتخابات کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں ایرانیوں نے ووٹنگ کی، ایران میں حکومت ہے اور اسے ہی صحیح معنوں میں حکومت کہتے ہیں۔

مشہور عرب تجزیہ نگار نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دنیائے عرب میں جو بھی ایران کی حمایت کرے، اس پر الزامات عائد ہونے لگتے ہیں، کہا کہ یہ مت کہیں کہ عطوان ایران کی حمایت کرتا ہے، نہیں.... میں تجزیہ کرتا ہوں اور جائزہ لیتا ہوں، وہ لوگ جو ہم پر الزامات عائد کرتے ہیں، آج کہاں ہیں؟ ایران سے سیھکئے، آپ کو تو یہ تک نہیں پتہ کہ بیلٹ باکس کیا ہوتا ہے، آپ صرف پھل سبزی کے باکس پہچانتے ہیں، اس لئے آؤ اور ایران سے سیکھو۔

عبد الباری عطوان نے اپنے ویڈیو کے آخر میں عرب ممالک سے کہا کہ وہ صیہونی حکومت کے بجائے ایران کے اتحادی بنیں اور اس ملک سے سیکھ کر فوجی صنعت شروع کریں اور خود کفیل بنیں، انہیں میزائل اور ڈرون بنانا چاہئے اور فوج تشکیل دینا چاہئے۔

شکریہ

رای الیوم

عبد الباری عطوان

 

 

ٹیگس