Jun ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران اور دنیا میں آٹھویں امام کی ولادت باسعادت کا جشن

آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر ماضی سے جاری روایات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ضریح مبارک کا غلاف اور آپ کے حرم مطہر کے گنبد کا پرچم تبدیل کیا گیا۔

گیارہ ذی القعدہ فرزند رسول (ص) اور آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کا یوم ولادت با سعادت ہے۔ اسی مناسبت سے پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں جشن و قصیدہ خوانی کی محفلیں منعقد ہو رہی ہیں۔
غلاف ضریح مبارک و پرچم کی تبدیلی کا یہ عمل منگل کے روز انجام پایا جبکہ اس تقریب میں حرم مطہر کے متولی اور مختلف دیگر عہدیداران بھی شریک ہوئے .
تقریب کے دوران نقارہ زنی اور مدح سرائی کا سلسلہ جاری رہا اور عقیدت مندوں کی جانب سے نذرانہ عقیدت پیش کیا جاتا رہا۔
قابل ذکر ہے کہ فرزند رسول حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے عراق، شام، لبنان، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں بھی جشن و سرور کی محفلیں جاری ہیں۔

ٹیگس