Jun ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  •  ویکسین کوو ایران برکت 90 فیصد سے زیادہ موثر

کوو ایران برکت ویکسین کے پیداواری منصبوبے کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کا یہ ویکسین ترانوے فیصد سے زیادہ موثر واقع ہوا ہے۔

کوو ایران برکت ویکسین کے پیداواری منصبوبے کے سربراہ حسن جلیلی نے کہا ہے کہ اس ایرانی ویکسین کے سلسلے میں جو تجربات کئے گئے ہیں ان کے مطابق کوو ایران برکت ویکسین کے نتائج ترانوے فیصد سے زیادہ کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کا تیسرا ٹرائل مکمل ہونے پر ہی اس کے کامیاب اثرات کے بارے میں کوئی بات یقین کے ساتھ کہی جا سکتی ہے۔

حسن جلیلی نے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ چند روز کے اندر تہران اور البرز کے صوبوں میں، ان تمام افراد کو دوسرا ڈوز دے دیا جائے گآ جن کو پہلا ڈوز دیا جا چکا ہے جبکہ آئندہ ہفتے ایران کے تمام صوبوں میں یہ اقدام عمل میں لایا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے، کئی طرح کے ویکسین تیار کئے ہیں اور ایران کے اس اقدام کو عالمی برادری نے بھی خوب سراہا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: قائد انقلاب نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی- ویڈیو

ٹیگس