Jun ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • آج یونی پولر سسٹم کا مقابلہ کرنا ایک عالمی ضرورت ہے: ایران

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایران کے مستقل مندوب اسماعیل بقائی ہامانہ نے کہا ہے کہ آج یونی پولر سسٹم کا مقابلہ کرنا ایک عالمی ضرورت بن گیا ہے، کیونکہ من مانی پالیسیوں پر عمل درآمد صرف ایک یا چند ممالک نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔

اسماعیل بقائی ہامانہ نے اقوام متحدہ کی سماجی و اقتصادی کونسل کے انسان دوستانہ اجلاس میں اس موضوع کی اہمیت کا جائزہ پیش کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں کو سخت ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی انسان دوستانہ ادارے اپنی سرگرمیوں میں خودسرانہ پابندیوں کے منفی نتائج کے خلاف آواز اٹھائیں اور انسان دوستانہ ماحول کے تحفظ کے لئے اس طرح کی زیادتیوں اور اقدامات کے خلاف موثر و نتیجہ خیز طریقہ کار تلاش کریں ۔

واضح رہے کہ امریکہ کی موجودہ حکومت بھی اصولوں کے برخلاف امریکہ کی سابق حکومت کے جارحانہ اقدامات پر ہی عمل پیرا اور اُن میں میں شامل ہے ۔

واضح سی بات ہے کہ امریکی پالیسیوں کا رخ پوری دنیا پر ایک ملک کی پالیسی مسلط کرنے کے مترادف ہے جو انسانی معاشرے کے لئے ایک مضر مداخلت پسندی اور خطرناک بدعت ہے۔

ٹیگس