ایرانی فلم سوئٹزرلینڈ پہونچی
Jun ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
ایران کی بنائی ہوئی شارٹ فلم کو سوئٹزرلینڈ عالمی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے چن لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شارٹ فلم ’’کبھی نہیں، کبھی کبھی، ہمیشہ‘‘ یا ’’نیور، ریرلی سم ٹائمز، آلویز‘‘ کو سوئٹزرلینڈ کے فرائی بورگ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے لئے انتخابات کر لیا گیا ہے۔
اس فلم کی ہدایتکار شادی کرم رودی ہیں۔ فرائی بورگ کا عالمی فلم فیسٹیول ہر سال منعقد ہوتا ہے جس کا مقصد ایشیا، لاطینی امریکہ، افریقہ اور مشرقی یورپ میں بنی ممتاز فلموں کو متعارف کرانا ہے۔
یہ فیسٹیول سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والے پانچ اہم فیسٹیولز میں شمار ہوتا ہے۔ اس سال اس فیسٹیول میں دنیا کے مختلف ممالک سے سولہ شارٹ فلموں نے حصہ لیا ہے۔