ایرانی ڈرون نے امریکا اور صیہونی حکومت کی نیند اڑا دی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے 7 ہزار کیلومیٹر تک پرواز کرنے والے ڈرون طیارے بنانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جو کسی بھی علاقے میں اترنے کی توانائی رکھتا ہے۔
میجر جنرل حسین سلامی نے تہران میں ایک پروگرم میں کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے 7 ہزار کیلومیٹر تک پرواز کرنے والا ڈرون طیارہ بنا لیا ہے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ آج ہمارے پاس ایسے بڑے ڈرون ہیں جو 7 ہزار کیلومیٹر تک رفت و آمد کر سکتے ہیں اور دنیا کے کسی بھی علاقے میں لینڈنگ کر سکتے ہیں۔
جنرل سلامی کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ جب 21 مئی 2021 کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے غزہ یا شاہد-149 نامی دیو ہیکل ڈرون طیارے کی رونمائی کی تھی۔
یہ ڈرون طیارہ بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود لے جانے کی توانائی رکھتا ہے اور ابھی تک اس کی توانائی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن اس ڈرون طیارے میں جو انجن لگایا گیا ہے اس کے مد نظر آئی آر جی سی کا یہ ڈرون طیارہ، دیگر ڈرون طیاروں سے مختلف ہے۔
اس سے پہلے ایران نے شاہد-171 ڈرون طیارے کی رونمائی کی تھی جو ایران میں دراندازی کرنے والے امریکا کے آر کیو-170 ڈرون طیارے کا ہی نمونہ ہے جسے آئی آر جی سی نے کامیابی کے ساتھ اتار لیا تھا۔
یہ ڈرون طیارہ 4400 کیلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے اور یہ ایران کا سب سے لمبا فاصلہ طے کرنے والا ڈرون سمجھا جاتا ہے۔