Jul ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سو ویں سالگرہ پر وزیر خارجہ ایران کی مبارک باد

ایران کے وزیر خارجہ نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی تاسیس کی سو ویں سالگرہ کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ مستقبل میں ایران اور چین کے تعلقات پہلے سے زیادہ فروغ پائیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں چینی زبان میں لکھا ہے کہ وہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی سو ویں سالگرہ کے موقع پر اس پارٹی کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کے پیش نظر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ان ایک سو برسوں میں چین کی اس پارٹی نے اہم اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چین اس پارٹی کی قیادت میں ماضی سے کہیں زیادہ مضبوط و مستحکم ہو گا اور مستقبل میں ایران اور چین کے تعلقات کے مزید فروغ پانے کے سلسلے میں وہ پرامید ہیں۔

واضح رہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سو سال مکمل ہونے پر بیجنگ کے ٹیانامن اسکوائر پر بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ٹیگس