Jul ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران اور یوریشیا کے درمیان تجارتی فروغ کے مقصد سے ایک نمائش کا افتتاح

ایران میں یوریشیا کی پہلی خصوصی نمائش کا افتتاح ہو گیا ہے۔ دارالحکومت تہران کی مرکزی نمائشگاہ میں منقعدہ یوریشیا کی خصوصی نمائش تیرہ جولائی تک جاری رہے گی۔

اس نمائش میں ایران اور بیلاروس سمیت روس کی تیس، قرقیزستان کی تیس، آرمینیا کی دس سے زیادہ اور قرقیزستان کی دس سے زیادہ کمپنیوں نے اپنی مصنوعات نمائش کے لئے رکھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس نمائش میں جن کمپنیوں نے شرکت کی ہے وہ بینکنگ، فائننس، ٹیکنالوجی کی منتقلی، مدر فیکٹریوں، گوداموں، بندرگاہوں، تیل کی ٹنکیوں، جہاز سازی، اسٹیل اور سیمینٹ کے میدانوں میں فعال ہیں۔ ایران کے ادارہ فروغ تجارت کے سربراہ حمید زادبوم نے اس نمائش کو یوریشیا اقتصادی فورم کے ساتھ آزاد تجارت کے لئے مذاکرات کو آسان بنانے اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا بہترین موقع قرار دیا۔

ایران اور یوریشیا کے رکن ممالک کے درمیان آزاد تجارت کا عارضی معاہدہ تین سال قبل ہوا تھا اور اس پر دسمبر دوہزار انیس سے عمل درآمد شروع ہوا۔ اس وقت اس معاہدے کو آزاد تجارتی معاہدے میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ٹیگس