Jul ۱۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
  • ٹوکیو اولمپک کے لیے ایرانی دستہ جاپان روانہ

ٹوکیو اولمپیک میں شرکت کے لیے ایرانی کھلاڑیوں کا دستہ ہفتے کی رات جاپان روانہ ہوگیا ہے۔

ایرانی دستے کی ٹوکیو روانگی کے موقع پر تہران کے امام خمینی ایئر پورٹ پر ایک پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی۔

ایران کے وزیرکھیل اور دیگرعہدیداروں نے ایرانی دستے کو الوادع کہا ۔

ٹوکیو اولمپک میں ایران کا چھیاسٹھ رکنی دستہ حصہ لے گا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیرکھیل مسعودی سلطانی فر نے کہا کہ ہم نے اپنے کھلاڑیوں کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہماری ٹیم ٹوکیو اولمپک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ ایرانی کھلاڑیوں نے ٹوکیو اولمپک کے کوالیفائی میچوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، اپنی جگہ بنائی ہے اور ہمیں مطلوبہ نتائج کی پوری امید ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بتیسویں اولمپک کھیل تئیس جولائی سے جاپان کی میزبانی میں شروع ہوں گے۔

ٹیگس