Jul ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران کی ٹیکوانڈو ٹیم ٹوکیو اولمپک کے فائنل میں

ٹوکیو اولمپیک میں ایران کی ٹیکوانڈو ٹیم جاپان کے مقابلے میں بڑی اور اہم کامیابی حاصل کر کے ٹوکیو اولمپیک کے تیکوانڈو مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

ٹیکوانڈو ورلڈ فیڈریشن کی تجویز اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی تائید و رضامندی سے پہلی بار تجرباتی طور پر ٹیم کی سطح پر بھی مقابلے ہو رہے ہیں جن میں ایران اور چین کی ٹیموں نے عالمی مقابلوں کے ذریعے ان مقابلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے جبکہ ورلڈ فیڈریشن کے اعلان کے مطابق آئیوری کوسٹ، روس اور جاپان کی ٹیمیں بھی ان مقابلوں میں حصہ لینے میں کامیاب رہی ہیں۔

ایران اور جاپان کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں اور مقابلوں کے تیسرے روز یعنی پیر کے دن ایران اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایران کی ٹیم نے جاپان کو شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی اور فائنل میں پہنچ گئی۔

گروپ بی میں چین، روس اور آئیوری کوسٹ کی ٹیمیں شامل تھیں جن میں چین، اپنی حریف ٹیموں کے مقابلے میں دو کامیابیاں حاصل کر کے فائنل میں پہنچ گیا۔

ٹیگس