Jul ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • رازی کوو پارس ویکسن کے دوسرے ٹرائل کا مرحلہ

ایران کے رازی انسٹیٹیوٹ کے نائب سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ رازی کوو پارس کورونا ویکسین کے دوسرے مرحلے کا ٹرائل جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔

رازی انسٹیٹیوٹ کے نائب سربراہ محمد حسن فلاح مہرآبادی نے منگل کے روز ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں رازی کوو پارس ویکسین کے انسانی ٹرائل کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹرائل میں پانچ سو رضاکار افراد کو ویکسین کا دوسرا ڈوز لگایا گیا ہے جبکہ تیسرا مرحلہ بھی عنقریب شروع کر دیا جائے گا۔ فلاح مہرآبادی کا کہنا تھا کہ آئندہ ایک ماہ کے اندر اس ویکسین کی کم سے کم دس لاکھ  ڈوز تک پیداوار شروع ہو جائے گی۔

ایران کا رازی کوو پارس کورونا ویکسین، انجکشن کے علاوہ اسپرے کی شکل میں بھی تیار کیا گیا ہے جو عالمی ادارہ صحت کے وضع کردہ اصول و معیار کے عین مطابق ہے۔

ٹیگس