Jul ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
  • جدت وایجاد بین الاقوامی فیسٹیول میں آلفا روبوٹ کو چاندی کا تمغہ

یزد کی شہید صدوقی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے الکٹرانیک شعبے کے اسٹوڈنٹ عرفان پور جعفری نے خیام بین الاقوامی فیسٹیول میں سیلور میڈل جیت لیا۔

خیام بین الاقوامی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول میں عرفان پور جعفری نے آلفا روبوٹ بنانے پر چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔

اس فیسٹیول میں ایران، کینڈا، آسٹریا، ہنگری  اٹلی، جنوبی کورویا اور جاپان سمیت دنیا کے اٹھائیس ممالک کے تحقیقاتی مراکز اور یونیورسٹیوں نے اپنی سائنسی  ایجادات اور مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی تھیں۔

آلفا روبوٹ،  کرین ، لوڈر اور بلڈوزر جیسی صنعتی مشینیں چلانے اور اس کی آپریٹنگ کے لئے بنایا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث بین الاقوامی خیام فیسٹیول کا انتظام اصفہان صنعتی یونیورسٹی نے آنلائن شکل میں کیا تھا۔

ٹیگس