Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران میں برین اسٹم ماڈل تیار

ایرانی ماہرین نے برین اسٹم کا ماڈل تیار کرلیا ہے۔

یہ برین اسٹم تہران کی امیرکبیر یونیورسٹی اف انڈسٹریل ٹیکنالوجی کی پی ایچ ڈی اسکالر فائزہ اسکندری نے تیار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الزائمر اور سرپر لگنے والی چوٹوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی ٹراما کیفیات مغز کے میکانیکی عمل میں تبدیلی کا باعث بنتی ہیں۔

پی ایچ ڈی اسکالر کا کہنا تھا کہ اخلاقی مسائل اور انسانی مغز تک رسائی نہ ہونے کے سبب یہ تحقیقات جانوروں کے دماغی نمونوں پر انجام دی گئی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج پانچ مقالوں کی شکل میں معتبر عالمی جریدوں میں چھپ چکے ہیں جبکہ اندرون اور بیرون ملک منعقدہ تین عالمی کانفرنس میں پیش کیے جا چکے ہیں۔

ٹیگس