Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۸ Asia/Tehran
  • ٹوکیو اولمپک ؛ شمشیربازی کی عالمی فیڈریشن کی جانب سے ایران سے معذرت خواہی

شمشیر بازی کی عالمی فیڈریشن کی ریفری کمیٹی کے چیئرمین نے ایران اور اٹلی کے درمیان ہونے والے میچ میں ریفری کے غلط ججمنٹ پر ایران کے کھیل حکام سے معذرت خواہی کی ہے۔

شمشیر بازی کی عالمی فیڈریشن کی ریفری کمیٹی کے چیئرمین نے ایران کے کھیل کے حکام سے ایسی حالت میں معذرت خواہی کی ہے کہ ٹوکیو اولمپک میں ایران اور  اٹلی کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا یہ میچ، ریفری کے غلط ججمنٹ کی بنا پر ایران کے مقابلے میں اٹلی کی جیت میں تبدیل ہوا ہے ۔

  کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کے پچاس پچاس پوائنٹ کی برابری پر میج ریفری نے اٹلی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

میچ کے بعد شمشیر بازی کی عالمی فیڈریشن کی ریفری کمیٹی کے چیئرمین نے ایران کی قومی ٹیم کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جیت کا حق ایران کا تھا اور غلط ججمنٹ پر وہ ایران کے کھیل حکام سے معذرت خواہ ہیں۔

ایران کی اولمپک کمیٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ ریفری کے اس فیصلے کے خلاف عالمی اولمپیک کمیٹی سے احتجاج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپیک میں ایران کی شمشیر بازوں نے امریکہ کو شکست دینے کے ساتھ پانچواں مقام حاصل کیا ہے۔

ٹیگس