Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • ایرانی ریلوے کی یونیسکو میں رجسٹریشن کے بعد ریل سیاحت میں سرمایہ کاری کی حمایت

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ریلوے کے مینجنگ ڈائریکٹر سعید رسولی نے ایرانی ریلوے کی یونیسکو میں رجسٹریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نجی شعبے کو ریل سیاحت کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنے اور متروک ریلوے اسٹیشنوں کو ایکو ٹورازم اور ہوٹلوں میں تبدیل کرنے کی دعوت دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی چودہ سو کلومیٹر طویل ریلوے لائن کو یونیسکو کے ثقافتی ورثے کی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں رجسٹر کر لیا گيا ہے اور ایران کی ریلوے لائن دنیا میں سب سے اونچی اور طویل ترین ریلوے لائن کے طور پر رجسٹر کی گئی ہے۔

ایران دنیا کا پانچواں ملک ہے کہ جس کی ریلوے کو یونیسکو میں رجسٹر کیا گيا ہے۔

سعید رسولی کا کہنا تھا کہ ایران کی ریلوے مغربی ایشیا کی پہلی ریلوے اور ایران کی پہلی صنعتی میراث ہے۔

انھوں نے کہا کہ متروک ریلوے اسٹیشنوں اور عمارتوں کو نجی شعبے کے تعاون سے ہوٹل اور ایکو ٹورازم میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور یہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بہت ہی اہم واقع ہو سکتی ہیں۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس