Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران میں مغربی ایشیا کی بلند ترین سرنگ کا افتتاح

جشن عید غدیر کے موقع پر ایران میں مغربی ایشیا کی سب سے بلند ترین سرنگ کا افتتاح کر دیا گیا۔

تہران سے ملک کے شمالی علاقوں کو ملانے والی ساڑھے چھے کلومیٹر طویل اس سرنگ کا افتتاح صدر حسن روحانی نے عیدغدیر کے موقع پر ایک آئن لائن تقریب کے دوران کیا۔

تہران، شمال ایکسپریس وے کے سیکٹر ایک کو سیکٹر تین سے جوڑنے والی یہ سرنگ مغربی ایشیا کی سب سے بلند ترین ٹنل شمار ہوتی ہے اور یہ دوہزار چار سو میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

اس ٹنل کے افتتاح سے روڈ سیفٹی میں اضافہ ، پیٹرول کی بچت اور تہران سے ملک کے شمالی علاقوں کے سفر میں پینتالیس منٹ کی کمی واقع ہوگی۔

البرز ٹنل کی تکمیل پر چارہزار ارب تومان لاگت آئی ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

ٹیگس