Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • ٹوکیو اولمپک، ایرانی خاتون ریفری، حساس میچوں کی ریفر مقرر

ایران کے اولمپک دستے میں شامل واحد خاتون ریفری کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر نے پر ٹیبل ٹینس سیمی فائنل کے ایک حساس سیمی فائنل کا ریفری مقرر کیا گیا اور ان کے فائنل میں ریفری مقرر کیے کا قوی امکان ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایرانی ریفری سیمین رضائی نے ٹوکیو اولمپک کے ٹیبل ٹینس کے حساس ترین سیمی فائنل میں ریفری کے فرائض انجام دیئے جو چین کی بین چن منگ اور سنگاپور کی یومنگیو کے درمیان کھیلا گیا۔

یہ میچ چین کی چن منگ نے، چار صفر سے جیت کر ٹوکیو اولمپک کے فائنل میں پہچنے والی پہلی چینی خاتون کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ایرانی خاتون ریفری نے اس میچ میں بہترین اور منصفانہ کاکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد ٹیبل ٹینس کے فائنل مقابلوں میں بھی انہیں ریفری مقرر کیے جانے کا امکان قوی ہوگیا ہے۔

ٹوکیو اولمپک کے ہیڈ ریفری نے ٹیبل ٹینس کے ابتدائی میچوں کے دوران ایران کی واحد خاتون ریفری سیمین رضائی کی کارکردگی کو بہترین قرار دیتے ہوئے انہیں خواتین کے سیمی فائنل کے حساس میچ کا ریفری مقرر کیا تھا۔ یہ پہلی بار ہے جب کسی خاتون ایرانی ریفری کو اولمپک کھیلوں کے ٹیبل ٹینس میچوں میں ریفری کے فرائض انجام دینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ٹیگس