ایران کے نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے 73 ممالک کے نمائندوں کی شرکت
ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی 5 اگست بروز جمعرات پارلیمنٹ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی پریزائڈنگ کمیٹی کے ترجمان سید نظام الدین موسوی نے کہا ہے کہ ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے 73 ممالک کے 115 سرکاری عہدیدار شرکت کریں گے۔
سید نظام الدین موسوی نے کہا کہ ایران کے بنیادی آئین کی شق 121 کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ ، گارڈین کونسل کے اراکین اور پارلیمنٹ کے اسپیکر موجود ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے 73 ممالک کے 115 سرکاری عہدیدار شرکت کریں گے۔
سید نظام الدین موسوی نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں 10 ممالک کے صدور، 20 ممالک کے پارلیمانی سربراہان، 11 ممالک کے وزراء خارجہ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے ، یورپی یونین کے نمائندے اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی جمعرات 5 اگست کو پارلیمنٹ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس قومی اور پروقار تقریب میں کورونا پروٹوکول کے ضوابط کے ساتھ ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔